Books
ملت اسلامیہ: اکسویں صدی کی دہلیز پر

ترجمان القرآن ، نومبر ۱۹۹۵
بهام بهم
ملت اسلامیہ : اکیسویں صدی کی دہلیز پر !
وسط ایشیائی مسلمان ریاستیں آزاد ہو گئیں اور اشتراکیت کا عالمی بت ٹوٹ پھوٹ گیا لیکن خود افغانستان کے لوگوں کو اس جہاد کے ثمرات سے محروم رکھا جا رہا ہے اور وہی مسلمان جو کل مجاہد تھے آج فند امنتلست ” بن گئے ہیں اور وہی عرب افغان جو کل آنکھ کا تارا تھے ، آج ان کے وجود کو خطرہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے اور خود عرب ملک ان کے خون کے پیاسے ہو رہے ہیں ۔ جمہوریت کا درس دیا جاتا ہے مگر الجزائر میں اسلامی تحریک کو اگر جمہوری ذرائع سے کامیابی حاصل ہوتی ہے تو قوت سے اس کا راستہ روک دیا جاتا ہے ۔ اور یہ سب کچھ ایک نادیدہ اور تصوراتی «خطرہ کے پیش نظر !