Books

اتوار کی چھٹی

وإذا روا تمارَةَ أَوْ لَهُوَ ا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا – قُلْ مَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ اللَّهُوَ وَمِنَ
اور دو
التِّجَارَةِ وَاللهُ خَيْرُ الرَّزِقِينَ (الجمعه ۱۱:۲۲)
اور جب انھوں نے تجارت اور کھیل تماشا ہوتے دیکھا تو اس کی طرف لپک گئے اور تمہیں کھڑا چھوڑ دیا۔ ان سے کہو جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل تماشے اور تجارت سے بہتر ہے اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔ ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کی آج کی سیاسی قیادت نے معنوی طور پر اسلام اور اس کے شعائر کے ساتھ وہی کچھ کیا ہے جس سے اس آیت کریمہ میں مسلمانوں کو منع کیا گیا ہے۔ کاش وزیر اعظم صاحب نے سورۃ جمعہ کی یہ تینوں آیات تلاوت فرمائی ہو تیں اور صرف ایک آیت کا ترجمہ پڑھنے پر اکتفا نہ کیا ہوتا!
برسر اقتدار طبقہ اور ساری باتیں کرتا ہے لیکن جس بات کا ذکر کرتے ہوئے۔۔۔ صرف ذکر کرتے ہوئے اس پر عمل کرتے ہوئے نہیں۔۔۔ کچھ شرماتا ہے وہ اصل مدعا یعنی مغرب کے نظام سے مطابقت ہے۔۔۔ اور اب تو یہ مصلحت اس لیے مزید دو آتشہ ہو جاتی ہے کہ ہندستان سے تجارتی اور سیاسی دوستی کے لیے جو بے چینی ہے اس میں پاکستان اور ہندستان میں اتوار کی تعطیل بھی گویا قدر مشترک ہو جائے گی! حالانکہ لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ خود مقبوضہ
کشمیر میں آج بھی وہاں کے مسلمان جمعہ کو یوم تعطیل مناتے اور اتوار کو کام کرتے ہیں!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »