پیش لفظ
پروفیسر خورشید احمد
چیئر مین انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز ۔ اسلام آباد
(Bibliographies)
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں جن موضوعات پر تجزیہ و تحقیق کا کام انجام دیا جا رہا ہے. ان میں سے ایک اہم موضوع تعلیمی پالیسی اور نظام تعلیم کی تشکیل جدید ہے۔ ہم نے جب تعلیم پر کام کا آغاز کیا تو تعلیم کے حوالے سے اُردو اور انگریزی کی کتابیات کی کمی بڑی شدت سے محسوس ہوئی ۔ کسی بھی موضوع پر مطالعہ و تحقیق میں اچھی کتابیات کی موجودگی بڑی ممد و معاون ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مغربی دنیا میں تحقیق کا آغاز ہی کتابیات کی تیاری سے کیا جاتا ہے۔ اور تیار شدہ کتابیات نئے لکھنے والوں کے لیے مشعل راہ کا کام انجام دیتی ہیں۔ کتابیات بھی بالعموم دو طرح کی مرتب کی جاتی ہیں۔ ساری فہرست جس میں ایک موضوع پر موجود تمام ضروری لوازمہ کی نشاندہی کر دی جاتی ہے اور ایسی کتابیات جن میں ہر کتاب یا مقالہ کا مختصر
تعارف بھی کرایا جاتا ہے۔ اور جسے مشرح کتابیات
(Annotated Bibliographies)
کہا جاتا ہے ۔ ہمارے خیال میں تعلیم کے مسئلے پر آج کے طالب علم اور محقق کی ایک بڑی ضرورت مشرح کتابیات کی فراہمی ہے ۔ گذشتہ چند سالوں سے پاکستان میں تعلیمی تحقیق کی طرف حکومت اور ماہرین کی توجہ ہوئی ہے۔ ہر صوبے میں ادارہ تعلیم وتحقیق قائم ہے ۔ رواں قومی تعلیمی پالیسی کے تحت ایک قومی ادارہ برائے تعلیمی تحقیق کا قیام بھی عمل میں آنا ہے۔ ہمارا ملک تعلیم کے دائرہ میں تشکیل جدید کے مرحلہ سے گزر رہا ہے اور حکومت کی اعلان شدہ پالیسی کے مطابق یہ عمل اسلامی نظریہ کی رہنمائی میں انجام پاتا ہے ۔ یہ صورت حال دور جدید میں نظام تعلیم کی اسلامی تشکیل کے مسائل کو سامنے لاتی ہے جن پر تجزیہ و تحقیق کی ضرورت ہے ۔ مکہ کا المركز العالمي للتعلم الاسلام بھی اسلامی نظام تعلیم کے مختلف پہلوؤں پر تحقیق کے منصوبے مرتب کر رہا ہے۔ گزشتہ عالمی تعلیمی کانفرنس کی سفارشات بھی اسی طرف توجہ دلاتی ہیں۔ اس پس منظر میں ہمارے بھائی اور رفیق کا رسلم منصور خالد لیکچرر گورنمنٹ ایف سی کالج لامبور نے انسٹی ٹیوٹ کی دعوت پر یہ مشترح کتابیات مرتب کی ہے جو تعلیمی تحقیق میں مصروف افراد کے لیے
اور
راہنمائی کا کام کرے گی ۔ مجھے بڑی خوشی ہے کہ برادرم سلیم منصور خالد نے یہ کام بڑی محنت خوش ذوقی کے ساتھ انجام دیا ہے جس سے یہ امید بندھتی ہے کہ انشاء اللہ وہ آئندہ اس سے سمی عید خدمات انجام دیں گے۔ میں اس پر بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ انسٹی ٹیوٹ ایک توان تحقیق کے حاصل محنت کو مات قت کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔
شرح کتابیات تعلیم از سلیم منصور خالد
₨ 0

Reviews
There are no reviews yet.