EconomicsGlobal Economics

عراق پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کی خلاف ورزی

اسناس

19032003

عراق پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کی خلاف ورزی ہے، پروفیسر خورشید 7

جرمنی، فرانس روس اور چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا مشاہد حسین اکرم ذکی اصغر خان کا سیمینار سے خطاب اسلام آباد (اے این این) متحدہ مجلس عمل کے سینیٹر عراق پر جنگ مسلط ہونے سے جانی ومالی نقصان کے ساتھ روفیسر خورشید احمد نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے بقیہ نمبر 30 صفحہ 7

خطے اور عالمی سطح پر اقتصادی و معاشی تباہ کن منفی اثرات سامنے آئیں گے امریکہ کو سلامتی کونسل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد امریکہ نے اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے صدر صدام حسین کو عراق چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا ہے عراق پر حملہ غیر اخلاقی ، غیر منصفانہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹیڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سید ، سابق سیکرٹری خارجہ اکرم ذکی اور سابق ائر چیف مارشل اصغر خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں تسلط قائم کرنے کے لئے جس کی لاٹھی اس کی ہمیں کے مصداق عراق پر جارحیت کرنا چاہتا ہے اس کے بعد امریکہ ایران ، سعودی عرب ، مصر اور پاکستان کو ہدف بنانا چاہتا ہے اور پوری دنیا پر اپنی حکمرانی کرنے کا خواب پورا کرنے کے لئے عالمی قوانین اور ضابطوں کو توڑ رہا ہے مقررین نے کہا کہ سلامتی کونسل میں عراق کے مسئلہ پر جرمنی ، فرانس ، روس اور چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا اسی طرح ان ممالک کے عوام نے جنگ کی مخالفت میں مظاہرے کئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »