Research PaperStudy
نظام امتحانات خرابیاں اور اصلاح کی تدابیر – پیش لفظ

بسم الله الرحمنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
س
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں تعلیم سے متعلقہ مسائل پر مطالعات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ایک کوشش، پروفیسر نیاز عرفان کا یہ مقالہ ہے جو انہوں نے امتحانات کے موضوع پر رقم فرمایا ہے۔ امتحانات تعلیمی دنیا کے ایک اہم مسئلہ ہیں اور ہمارے ملک میں تو ان کا جو حشر ہوا ہے وہ عیاں ہے اور سب کے لئے پریشان کن بھی۔ صاحب مقالہ ثانوی تعلیمی بورڈ’ راولپنڈی کے سیکرٹری رہے ہیں اور اس حیثیت سے براہ راست ان مسائل سے متعلق رہے ہیں۔ اس لئے ان کا مقالہ نظری کے بجائے عملی نقطہ نظر سامنے لاتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی پیش کردہ متجاویز پر عمل کرنے سے امتحانات اور نتیجتا تعلیم کے پورے عمل پر خوشگوار اثرات ہوں گے۔
خورشید احمد
چیرمین ،
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز