خرم بھائی رفتید ولے نہ ازدل ما

 0

ماهنامه ترجمان القرآن، فروری ۱۹۹۷
خرم بھائی رفتید ولی نه از دل ما
Way
to
ذریعے اللہ کے بندوں کی زندگیوں کو منور کرنے کے لیے جو سعی و جہد انھوں نے کی ہے، وہ ان کی خدمات میں سب سے روشن اور تابناک ہے۔ درس و تقریر اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے تو ان کی خدمات مسلم ہیں لیکن اس سے بڑھ کر خرم بھائی نے اپنے قلم کے ذریعہ قرآن کے پیغام کو پہنچانے کے لیے وقیع کوششیں کی ہیں جن کا اہل وطن کو کم ہی علم ہے۔ ان کی انگریزی کتاب the Quran شاہراہ قرآن” ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ کتاب خصوصیت سے مغربی ممالک میں انگریزی دان طبقے کے لیے لکھی گئی اور انگلستان اور پاکستان سے اس کے متعدد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ اس کتاب میں بڑے سادہ لیکن بے حد دلکش اور موثر انداز میں اللہ کے بندوں کو قرآن سے جوڑنے اور انھیں قرآن کے پیغام کو سمجھنے کا راستہ دکھایا گیا ہے۔ زندگی میں قرآن کے مقام سے لے کر اس کی تلاوت، تفہیم، تعلیم اور تنفیذ تک ہر پہلو پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ قرآن سے استفادے کے اصول اور اس کے عملی طریقے کھول کر بیان کیے گئے ہیں۔ مزید مطالعہ ، تحقیق اور سب سے بڑھ کر قرآن کے پیغام کو اپنی زندگیوں میں رچانے بہانے کے اسلوب بیان کیے گئے ہیں اور پھر قاری کو اس مشن کی طرف دعوت دی گئی ہے جو قرآن نے اشرف المخلوقات کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس کتاب نے مغرب اور اسلامی دنیا میں ہزاروں افراد کا رشتہ قرآن سے جوڑا ہے اور یہ ایک عظیم صدقہ جاریہ ہے۔ قرآن کے دیے ہوئے نظام زندگی کو خرم بھائی نے دو نہایت گراں قدر مضامین میں پیش کیا ہے جو Shariah: The Way to God اور Shariah: The Way to Justice کے ناموں سے شائع ہو چکے ہیں۔ مالک حقیقی سے ملنے سے قبل وہ چار اہم کتابوں کے مسودے تیار کر چکے تھے جن کا محور بھی قرآن اور سیرت پاک ہی ہے۔ ایک کتاب میں قرآن کے پیغام پر مشتمل انتخا انتخاب ہے جو A Quranic Treasure کے نام سے آ رہی ہے۔ دوسری ان کی اہم کتاب Major Themes in Quran ہے جو انھوں نے یونیسکو کے ایک علمی پراجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر لکھی ہے۔ اصلا” یہ تحریر کتاب کا ایک باب تھی جو قرآن کے مضامین اور اس کے اسلوب پر ایک گراں قدر تصنیف بن گئی۔ یہ کتاب میری نگاہ میں مولانا مودودی کے مقدمہ ” تفہیم القرآن” کے بعد قرآن کے پیغام کو عالمی سطح پر پیش کرنے کی اس دور کی مفید ترین خدمت ہے۔ یہ کتاب خرم بھائی کے فہم قرآن کا آئینہ ہے، نیز دور حاضر کے انسان کے لیے قرآن کے پیغام پر ایک علمی اور دعوتی شاہکار ہے۔ یہ بھی عرض کروں کہ کم و بیش اس موضوع پر گذشتہ ہیں سال میں ڈاکٹر فضل الرحمن اور مشہور مستشرق كينته کریگ (Kenneth Cragg) نے کئی کتابیں لکھی ہیں اور مغرب کے علمی حلقوں میں ان کی بڑی دھوم ہے لیکن میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ان تمام مباحث کی روشنی میں جو اس دور میں اٹھائے گئے ہیں خرم بھائی کی یہ کتاب برہان قاطع کی حیثیت

SKU: 6849817303b2c8619f33c9b0 Categories: , ,

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “خرم بھائی رفتید ولے نہ ازدل ما”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »