نیا استعمار پس چہ باید کرد

 0

نئے سامراج کا یہ ایجنڈا کسی پردے کے بغیر اب سرعام پیش کیا جا رہا ہے اور اس پر عمل کرانے کے لیے پروپیگنڈے سے لے کر عسکری قوت تک ہر حربہ استعمال کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ امریکی سامراج کے یہ عزائم تو پہلے بھی تھے مگر حالیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے ان عزائم کو نئی زندگی اور ان پر عمل کو نئے امکانات فراہم کر دیے ہیں ۔ کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں کہ کیا دہشت گردی کا آغاز ا استمبر سے ہوا؟ اور کیا افغانستان اور القاعدہ کی تباہی سے دہشت گردی روے زمین سے فنا ہو جائے گی؟ جسے بنیاد پرستی کہا جا رہا ہے کیا اس کا وجود صرف مسلم دنیا میں ہے یا خود امریکہ میں بنیاد پرستوں کی ایک نہیں درجنوں تحریکیں کارفرما ہیں؟ کیا خود جارج بش کی صدارت کے پیچھے امریکی بنیاد پرستوں کا کوئی کردار نہیں؟ کیا اسرائیل کی لیکود پارٹی اور وزیر اعظم شیرون صہیونی بنیاد پرستی کے بدترین مظاہر نہیں؟ کیا بھارت کی بی جے پی آرایس الیس اور وشوا پر یشد ہندو بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے سوا کچھ اور ہیں؟ کون سا ملک ہے جہاں انتہا پرستی موجود نہیں اور کون سا دور ہے جو انتہا پرستی سے پاک رہا
ہے۔
پھر دہشت گردی کے خلاف تو بہت کچھ بخار نکالا جا رہا ہے مگر اس کی کوئی فکر نہیں کہ وہ حقیقی اسباب کیا ہیں جن کے نتیجے میں امریکہ اور مغربی اقوام کے خلاف نفرت کے طوفان امنڈ رہے ہیں، سرمایہ داری کے خلاف لاوا پک رہا ہے، مظلوم انسانوں کی ایک تعداد مایوس ہو کر اپنی جان تک پر کھیلنے کے لیے تیار ہو رہی ہے۔ دہشت گردی ایک معمول کی کارروائی نہیں، ایک غیر معمولی رویے کی مظہر ہے اس کو نہ سمجھا جاسکتا ہے اور نہ ختم کیا جا سکتا ہے جب تک ان اسباب کا کھوج نہ لگایا جائے جن کے بطن سے یہ جنم لیتی ہے۔ ان کے تدارک کے بغیر اس سے نجات ممکن نہیں۔ فلسطین ہو یا کشمیر، چیچنیا ہو یا فلپائن، اسپین ہو یا کیو بک (کینیڈا) ، آئر لینڈ ہو یا تھائی لینڈ سوڈان ہو یا صومالیہ کیوبا ہو یا نکا را کو فی جی (Fiji) ہو یا بیٹی، جاپان ہو یا کوسووا‘ جہاں بھی ظلم ہوگا ، اس کا رد عمل بھی رونما ہوگا جو جائز کے ساتھ ناجائز اور پر امن کے ساتھ خونی اور تشدد کے راستے بھی اختیا ر کر لیتا ہے۔

SKU: 6849817b03b2c8619f33ccde Categories: , ,

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “نیا استعمار پس چہ باید کرد”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »