پاکستانی سیاست اور آیین از پروفیسر خورشید احمد

 0

بسم الله الرحمن الرحیم
پیش لفظ
پاکستان کے سیاسی مسائل اور خصوصیت سے جمہوریت کے احیاء اور استحکام کے سلسلہ میں میری تقاریر اور متعلقہ مباحث “جمہوریت، پارلیمنٹ اور اسلام” کے عنوان سے موجودہ سلسلہ کی تیسری جلد کے طور پر شائع ہو چکی ہیں۔ یہ مباحث اپنی کثرت کے اعتبار سے اتنی وسعت لیے ہوئے ہیں کہ ایک جلد میں سب کو سمونا ممکن نہ تھا اس لیے ان امور کو جن کا تعلق وفاق اور صوبوں کے تعلقات، صوبوں کے مخصوص حالات اور صدر اور اسمبلی کے اختیارات سے ہے ان کو ایک مستقل جلد کے طور پر اس سلسلہ کے چوتھے مجموعہ کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ان امور کے علاوہ اس مجموعہ میں متعدد دوسرے سیاسی مباحث بھی شامل کر دیئے گئے ہیں جن سے سینیٹ کی حیثیت اور اس کی کار کردگی، نیز قومی زندگی میں اس کے کردار کے مختلف پہلوؤں پر روشنی پڑتی ہے۔ اس مجموعہ کے مرتب کرنے میں سب سے زیادہ محنت اور عرق ریزی میرے عزیز رفیق کار سجاول خان رانجھا کی ہے۔ سینٹ کی فائلوں سے ان تقاریر کو نکالنا، تقریر کے اسلوب کو تحریر کے قالب میں ڈھالنا، پھر اس تمام لوازمہ کو مناسب ترتیب سے ابواب کی شکل میں مرتب کرنا انھی کی محنت کا شر ہے۔ بر اور مسلم سجاد اور بر اور خالد رحمن – رحمن نے پورے مسودہ پر نظر ثانی کی اور تقریر اور تحریر کے بہت سے جھول دور کیے۔ جبکہ ترتیب اور طباعت و اشاعت کے دیگر مختلف مراحل میں برادرم راؤ محمد اختر، برادرم وجیه احمد صدیقی برادر محمد پرویز، برادر لیاقت بیگ اور برادر طارق ضیاء کی محنت بھی شامل ہے۔ اب یہ مباحث ایک نسبتاً صاف ستھرے اور بڑی حد تک مربوط انداز میں اس مجموعہ کی شکل میں نذر قارئین کیے جارہے ہیں۔ جہاں میں اپنے عزیز معاونین کا ممنون ہوں ہ ہیں اس بات کا اظہار بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ مجموعہ میں اگر کچھ ستم رہ گئے ہیں اور قاری کو کہیں کہیں تکرار کا احساس ہو تو اس کی ذمہ داری مجھ پر اور اس مجموعہ کی نوعیت پر ہے۔ مجھے توقع ہے کہ ان خامیوں سے صرف نظر کیا جائے گا۔ مجھے توقع ہے اس سلسلہ کی دوسری جلدوں کی معیت میں یہ

SKU: 6849817b03b2c8619f33cda2 Categories: , ,

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “پاکستانی سیاست اور آیین از پروفیسر خورشید احمد”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »