Armughan-e-KhurshidBooksEconomicsPakistan Economy
پاکستانی معیشت کی صورت حال: مسائل، اسباب اور لائحہ عمل

سلسلہ نمبر: چھٹی کتاب
ماہر معاشیات کی حیثیت سے پروفیسر خورشید احمد کی جانب سے پاکستان کے معاشی چیلنجز پر کی گئی گہری علمی و عملی تحقیقات اس کتاب کا خاصہ ہیں۔ کتاب میں بیرونی قرضوں کے جال، آئی ایم ایف کے استحصالی پروگرامز، تجارتی خسارے، افراطِ زر، اور فرسودہ غیر منصفانہ ٹیکس نظام کا ناقدانہ تجزیہ کیا گیا ہے۔ مصنف متبادل اسلامی معاشی نظام، سود سے پاک بینکاری، غربت کے خاتمے کے لیے زکوٰۃ و عشر کے نظام، اور ملکی وسائل پر انحصار (خود انحصاری) کا باقاعدہ روڈ میپ پیش کرتے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ان کی پیش کردہ تجاویز اور بجٹ پر ان کے تنقیدی خطابات اس کتاب کی جان ہیں۔