BiographyForwardPersonal Biography

مولانا گلزار احمد مظاہری، زندگانی- جیل کہانی از حسین احمد پراچہ

زندگانی – جیل کہانی

ڈاکٹر حسین احمد پراچہ

1964 ء میں جماعت اسلامی پر پابندی کے زمانے میں مجھے کئی ہفتے لاہور جیل میں ان کے ساتھ رہنے کا موقع ملا، جہاں میں نے محسوس کیا کہ فقہی امور پر ان کی معلومات نہایت وقیع ہیں۔ اس زمانے میں یہ بھی احساس ہوا کہ ان کا صرف نام ہی گلزار نہیں، ان کی طبیعت بھی بڑی باغ و بہار تھی ۔ خوش گفتاری، سلیقے سے بات کہنا، بہت نرمی اور متانت سے اختلاف رائے سننا ان کی شخصیت کا خاصہ تھا۔ میں حالانکہ عمر اور دینی علم ہر اعتبار سے ان کا خورد تھا، مگر جس شفقت اور احترام سے وہ میرے ساتھ معاملہ کرتے تھے، اس کا دل پر گہرا نقش اور ان کے کردار کی عظمت کا ثبوت ہے۔ جیل کے دوران دو ایک مواقع ایسے بھی آئے کہ خود مولانا محترم سے فقہی امور پر انھوں نے اختلاف کیا لیکن یہ اختلاف اتنے سلیقے اور ادب سے کیا کہ ہم سب اس سے متاثر ہوئے۔

پروفیسر خورشید احمد

مرکزی و فکری رہنما جماعتِ اسلامی پاکستان

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »